راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت کی رہائشگاہ ڈی ایچ اے ون میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پرافطار اور محفل نعت شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز نعت خواں عبدالرزاق جامی نے حماد رضا جامی اور علی حسن جامی کے ہمراہ شرکت کی اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پر پاکستان کی ترقی، استحکام اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی عبدالرزاق جامی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے دفاع میں قوم کے جن بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے وفاقی حکومت فوری طور پر ان کے اہلخانہ کو مراعات اور اعزازات سے نوازے.