متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا  نوائے وقت کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام 

23مارچ 1940 پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے اور اسی روز  ہندوستان کے مسلمانوں کے نمائندہ اخبار نوائے وقت کی بنیاد رکھنا بھی ایک تاریخی لمحہ ہے ۔میں روزنامہ نوائے وقت کی 85ویں سالگرہ پر مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ رمیزہ مجید نظامی انکے ایڈیٹرز اور پاکستان بھر میں کام کرنیوالے انکے رپورٹرز اور کارکنان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور نوائے وقت کو اعلی صحافتی خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قرارداد پاکستان کے روزروزنامہ نوائے وقت کا جنم ریزولوشن ڈے کیساتھ نوائے وقت ڈے بھی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزنامہ نوائے وقت بھی پھلے پھولے اور ترقی کرے۔

ای پیپر دی نیشن