لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس پر سماعت سوموار کو ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالتی حکم پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق آج عدالت میں پیش ہونگے۔