نگہبان رمضان پروجیکٹ،پاکستان پوسٹ کے امدادی پے آرڈرز تقسیم کے انتظامات مکمل

؎راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے حکومت پنجاب کے "نگہبان رمضان پروجیکٹ- 2025" کے تحت کم امدن والے مستحق خاندانوں کو امدادی پے آرڈرز کی انکی دہلیز پر تقسیم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 25 فروری سے اس پراجیکٹ کے تحت 30 لاکھ خاندانوں کو دس دس ہزار روپے کے بنک پے آرڈرز انشورڈ لیٹرزکے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔  بنک آف پنجاب پاکستان پوسٹ آفس کو روزانہ 5 لاکھ  پے آرڈرز لاہور سے انشورڈ لیٹرز کی صورت میں جاری کرے گا اور پاکستان پوسٹ انہیں پنجاب بھر میں مستحقین کو انکے گھروں تک پہنچائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان کی ہدایت پر پے آردرز کی بکنگ، پراسیسنگ، اور خصوصی ترسیل کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ پراجیکٹ کی تکمیل تک پنجاب میں واقع ڈاکخانوں  کے تمام عملے کی ہر طرح کی چھٹیوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پراجیکٹ کے دوران ملازمین کیلئے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے  شروع ہو نگے اور چھٹی کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہو گا۔ تا حکم ثانی ہفتہ اتوار سمیت تمام چھٹیاں بند کر دی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی تکمیل تک 24 گھنٹے تک کام ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن