وزیر اعلی پنجاب صفائی، ماحولیات سے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں، اسما ناز 

  کلرسیداں(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب ضلع راولپنڈی کی کوارڈینیٹر رکن پنجاب اسمبلی اسما ناز عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صفائی اور ماحولیات کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں جس سے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے گا۔ نجی کمپنیوں کے اشراک سے پنجاب کے ہر شہر اور دیہات میں صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی ہے، ایک لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر روزگار میسر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں "صاف ستھرا پنجاب"کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ معام اعجاز اور سیکرٹری یوسی گف یاسر محمود قریشی بھی موجود تھیاسما ناز عباسی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد علاقے کو گندگی سے پاک کر کے صحت مند اور خوبصورت شہر بنانا ہے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے شہروں میں صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کا اعلان کیا اور اس نئی سکیم کے تحت عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے جس کیلئے جدید چھوٹی بڑی گاڑیاں خرید کر نظام میں شامل کی گئی ہیں اور اس مقصد کیلئے نجی کمپنیوں سے اشتراک داری کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن