مندرہ(نامہ نگار)چیئرمین راجہ ذوالفقار علی اور راجہ رستم قمر آف مندرہ نے بچی کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندوں کیلئے معاشرے میں کوی جگہ نہیں جنہیں رشتوں کا پاس نہیں ۔پولیس تھانہ مندرہ خراج تحسین کی مستحق ھے کہ جنہوں نے فوری ایکشن لے کر ملزم کو ٹریس کیا۔انہوں نے قاتل کے ساتھیوں کی جانب سے فارنگ کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ھوے کہا کہ پولیس تھانہ مندرہ کی بہترین حکمت عملی کے سبب پولیس اہلکاروں کے نقصان کی بجاے قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فارنگ سے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ھوے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ھے کہ متاثرہ خاندان کی دلجوی کرتے ھوے ان کی مالی مدد کی جائے ۔