گوجرخان (نامہ نگار)تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل سرکار بنام فیصل محمود میں ملزم فیصل محمود ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بری، ملزم کی پیروی معروف فوجداری وکیل عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سید شبر عباس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، وقاص عزیز بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی تھانہ گوجرخان میںدرج مقدمہ کے مطابق عطااللہ مقتول کے قتل میں فیصل محمود کو گرفتار کیا گیا تھا ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی فیصل محمود کے وکلا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کی جسٹس ہائی کورٹ صداقت علی خان نے اپیل کی سماعت کی ملزم کے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا اور جیل سے رہائی کا حکم صادر فرما دیا۔