اسرائیلی مظالم کے خاتمہ تک  غزہ، فلسطین معاملہ  زندہ رکھیں گے:جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کی تما م تاجر تنظیموں نے 26 اپریل کو جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غزہ کے معاملے پوری پاکستانی قوم یک زبان ہے۔ جب تک نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند، اسرائیلی مظالم کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہم اس ایشو کو زندہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے،اگر اسلامی ممالک نے جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ کوششیں نہ کیں تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن