لاہور(نامہ نگار)اقبال ٹاؤن پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں آئس کی سپلائی دینے کیلئے آنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے قبضے سے آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وردی میں ملبوس پولیس اہلکاراعجاز علی آئس لے کر یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آئس برآمد کر لی گئی ہے ۔ملزم اعجاز علی نامی پولیس اہلکار، لاہور پولیس ایم ٹی دفتر انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔ ملزم بوجہ غیر حاضری کچھ روز قبل ہی کلوز لائن ہو چکا ہے ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی کھوج کر رہے ہیں۔