آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے:مدثر قیوم ناہرا 

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے اور قائد ناہرا گروپ مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں حاجی مد ثر قیوم ناہرا نے مزید کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں وزیراعلی پنجاب اقلیتی بھائیوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن