ٹبہ سلطان پور( نامہ نگار ) چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں 5 ایکڑ تک کے چھوٹے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں تیل مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جس وجہ سے ٹیوب ویل چلا کر کاشتکاری نہیں کی جا سکتی بجلی بھی مہنگی ہے یہ بات مثالی کاشتکار چوہدری ولی محمد شاکر نے اپنے زرعی فارم واں والا بنگلا پر صحافیوں سے کاشتکاروں کو درپیش مسائل بتاتے ہوئے کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ ٹیل کے کاشتکاروں کی زمینوں تک پانی نہیں پہنچتاٹیل پر رہنے والے کاشتکار بہت پریشان ہیں ۔کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے تسلی بخش سبسڈی دے سستی کھادوں کے ساتھ ساتھ زرعی مداخل پر ڈیوٹیاں کم کرے کسانوں کے بنکوں کے قرضوں پر سود کا خاتمہ کیا جائے اور زرعی ٹیوب ویل بلوں پر سبسڈی دے کر ون یونٹ ریٹ چار روپے کیا جائے حکومت کسانوں کو یوریا و گوارہ کھادیں کنٹرول ریٹ پر مہیا کرے ۔