لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر نکالے جانیوالے جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پلان مرتب کر کے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی کی مناسبت سے ہونیوالی مجالس اور جلوس کے روٹس پرایل ڈبلیو ایم سی کے 200 سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں صفائی امور سر انجام ینے کیلئے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ جلوس سے قبل اور بعد تمام روٹس کی دھلائی اور کنٹینرز کلیئرنس یقینی بنائی جارہی ہے۔مو چی گیٹ،چوک نواب صاحب،لکڑ منڈی بازار،کشمیری بازار،ڈبی بازار،پانی والا تالاب، ترنم چوک، بازارِ حکیمہ اوربھاٹی چوک میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 90ورکرز صفائی امور سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک موریہ پل،اڈہ کراؤن،موچی گھاٹی،شاہ عالمی چوک ودیگر علاقوں میں 110ورکرز تعینات ہیں۔