لاہور( خصوصی نامہ نگار )معروف مذہبی شخصیت اور نامور قاری فضیل الشیخ قاری عبدالمالک سلطان محمود علالت کے بعد 75سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتقال کر گے۔ مرحوم کا تعلق پاکستان کے علاقہ ضلع رحیم یار خان کے ’’گاؤں ٹھل حمزہ‘‘سے تھا۔ آپ انتہائی متقی، پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید اور تجوید و قرأت کی تعلیم دینے میں آپ کو خاص مہارت عطا کی تھی۔ مرحوم کی نمازجنازہ بیت اللہ میں ادا کی گئی۔ تدفین جنت المعلیٰ میں ہوئی۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم اورقرآن مجید حفظ کرنے کی تعلیم مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا محمد مکی حجازی کے والد فضیل الشیخ مولانا خیر محمد مکی کے مدرسہ میں حاصل کی بعد مکہ مکرمہ چلے گے۔مولانا قاری عبدالمالک سلطان محمود کی وفات پرانٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ودیگرنے کہا مرحوم سچے عاشق قرآن و عاشق رسولؐ اور محافظ ختم نبوت تھے۔ وفات پر انکے بیٹوں قاری محمد عبدالمالک،قاری احمد عبدالمالک اور قاری محمود عبدالمالک سمیت دیگر لواحقین وورثاء کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔