گوجرنوالہ:سرکاری کالجز میں7 اپریل سے پری فرسٹ ائیر داخلے شروع کرنیکا فیصلہ

 گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجن  کے سرکاری کالجز میں7 اپریل سے پری فرسٹ ائیر داخلے شروع کرنے کا فیصلہ،جماعت نہم کے رزلٹ کی بنیاد پر داخلے کئے جائیں گے۔کلاسز 9 اپریل سے شروع ہوں گی۔ڈائریکٹر کالجز نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر ڈویڑن بھر کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کیلئے 7 اپریل سے پری فرسٹ ائیر داخلے شروع کئے جائیں گے۔ جس کیلئے ڈرایکٹر کالجز گوجرانولہ ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ نہم کے رزلٹ کی بنیاد پر ہی فرسٹ ائیر کے داخلوں کا فوری آغاز کر دیا جائے ۔گزشتہ سال کی نسبت کالجز میں 20 فیصد زائد طلبہ و طالبات کی انرولمنٹ بڑھانے کیلئے تمام کالجز نے ایڈمشن ڈیسک قائم کرکے بھرپور تشہری مہم شروع کردی ہے۔فرسٹ ائیر کی کلاسز کا آغاز9 اپریل سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن