پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بے یارو مددگار چھوڑدیا: نظام اللہ پاندہ

 میلسی(نامہ نگار)کسان اتحاد کے مرکزی رہنما نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ نے چوک میتلا میں کاشتکاروں کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بے یارو مددگار چھوڑدیا کسان کارڈ کا ڈرامہ رچاکر پھر کسان کو کھاد ڈیلر کے حوالے کردیا اور انہوں نے ناجائز کٹوتیوں کی وجہ سے لوٹ مار شروع کر دی ضلعی انتظامیہ فوری طور جن کھاد ڈیلر کو کسان کارڈ کے استعمال کی اجازت دی گئی پچھلے تین ماہ کا آڈٹ کروایا جائے اور مرتکب ڈیلر سے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آن کے خلاف ایف آئی آر دی جائیں اور دکانیں سیل کی جائیں اور کٹوتیوں کے پیسے کاشتکاروں کو واپس دیے جائیں  اس موقع پر چوہدری ذوالفقار سندھو ریاض خان سندھڑ اسمعیل آرائیں ذوالفقار آرائیں ہاشم خان سندھڑ غلام حسین  موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن