وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرافلاپ ہو گیا

 سنجوال کینٹ(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرافلاپ ہو گیا جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نالیاں بند گنداپانی سڑکوں میں بہنے لگا صفائی کا عملہ صرف افسران کو خوش کرنے کے لیے اہم شاہراؤں کی صفائی پرمصروف ہیں پنجاب اٹک ودیگر دیہاتوں میں نہ ہونے کے برابر ہے محلہ بجلی گھر، محلہ امین آباد، محلہ سمندرآباد، فاروق اعظم کالونی، نیو دارالسلام کالونی، اسلم کالونی، تکبیر کالونی، شکردرہ، سروالہ، شین باغ، ماڑی، ڈھوک گاما، سرخ سالار، ڈھوک حاجی احمد، ڈھوک فتح، محلہ کربلا، محلہ چھوئی ایسٹ، محلہ حافظ آباد ودیگر علاقوں میں صفائی نہ ہونے کے برابر ہے نالیاں بند پڑی ہے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جگہ جگہ پڑے ہیں گندا پانی نالیوں سے باہر آرہا ہے جس کی وجہ سے شہرویوں کو شدید پرشانیوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے پنجاب صاف ستھر ا پروگرام صرف مین شاہراؤں پر نظر آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن