سمیڈا ، پاکستان سنگل ونڈو مل کر ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل تعلیم دینگے 

 لاہور(کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے لاہور میں صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کوایس ایم ایز کیلئے ڈیجیٹل تجارتی سہولت پر ایک اہم آگاہی مباحثہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں پاکستان کی ایس ا یم ایز کیلئے ڈیجیٹل تجارتی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے۔ مباحثہ کیپینل میں ممتاز مقررین شامل تھے، جن میں سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا کے علاوہ پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر ، لمس کی فیلکلٹی ممبر گلالئی خان، ڈیجیٹل بزنس آٹومیشن ایکسپرٹ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سی ای او فیضان صدیقی اور بانی اور سی ای او او زی گروپ،جولٹا بیٹریز عثمان شیخ نے خطاب کیا۔ اس مباحثہ میں SMEs کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن