چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا دورہ گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گوجرانوالہ کا دورہ کیااور جی ٹی روڈ سے منسلک ڈمپنگ پوائنٹ کی11ایکڑ اراضی پر ہل ریزورٹ کی تعمیر،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں7 کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونیو ا لے کالج بلاک کاافتتاح، ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت اقدامات ، بیو ٹیفیکشن اورتجاوزات کیخلاف مہم کا جائزہ لیا،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف،ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی انکے ہمراہ تھے.چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ڈمپنگ پوائنٹ متبادل جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جی ٹی روڈ پر چیانوالی کے قریب واقع اس جگہ کو ہل ریزورٹ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور یہاں 2ہزار پودے، گرین ایریاز اور دیگر معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی.چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن