سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں: کامران عامر

ملتان ( نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ چہلیک اور تھانہ لوہاری گیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا   ایس ایس پی آپریشنز   نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے۔   ایس ایس پی آپریشنز ملتان  نے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کییانہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں ۔

ای پیپر دی نیشن