وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب کو فلاحی صوبے میں تبدیل کردیا ہے:شازیہ فرید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کو فلاحی صوبے میں تبدیل کردیا ہے پنجاب حکومت کی سکیمیں عوامی ریلیف میں بے حد مددگار ثابت ہو رہی ہیں ،مریم نواز کوناتجربہ کا ر کہنے والوں کو انکی بے مثال اور تیز رفتار کارکردگی سے تسلی بخش جواب مل جانا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلونڈی موسی خان میں سابق چیئرمین چوہدری خالد چیمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نہ صرف پنجاب کے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں بلکہ اپنے ناقدین کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں دھی رانی پروگرام کے دوسرے فیز میں گزشتہ روز 54جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جنہیں پنجاب حکومت کی طرف سے تحائف کے علاوہ ایک ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی گئی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی یہ کاوشیں ایک فلاحی ریاست کے قیام کی جانب عملی قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن