چین: غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال، 4 افراد ہلاک، معمولات زندگی متاثر

چین کے جنوبی صوبوں میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ سمیت مختلف چینی صوبوں میں 2 سے 3 گنا زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

چینی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ میں غیرمعمولی بارشوں سے دریا پر بنا پُل گر گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ 

چینی میڈیا کے مطابق اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ 

چینی میڈیا کے مطابق چین میں بارشوں کا سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...