سالانہ مولائے کائنات کانفرنس کل ہو گی،محمد ہاشم شیر قادری

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری، محمد ہاشم شیر قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ چہارم، شیرِ خدا سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کے یومِ شہادت کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ مولائے کائنات کانفرنس کل ہفتہ 22 مارچ کو بعد نماز عصر، جامع مسجد باب الاسلام، شادمان ٹان راولپنڈی میں منعقد ہوگی، صدارت پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدر علامہ عطا الرحمن دھنیال کریں گے ،خصوصی خطاب ممتاز عالم دین مفتی محمد ایوب رضوی کریں گے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کا لہو نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کا متقاضی ہے۔


ای پیپر دی نیشن