ڈپٹی کمشنر کا دورہ لاہور چیمبر،کاروباری برادری کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق 

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ ،کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پراتفاق رائے کیا۔ اس موقع پر صدرلاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، سٹینڈنگ کمیٹی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لائزن کے کنوینر سہیل محمود بٹ ‘ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔ میاں ابوذر شاد اورشاہد نذیر چودھری نے کہا حکومت ہال روڈ، برانڈرتھ روڈ، اکبری منڈی، مال روڈ، سرکلر روڈ اور اچھرہ میں پارکنگ پلازے تعمیرکرے۔ چیمبر عہدیداروں نے بازاروں میں واٹر ہائیڈرنٹس کی تنصیب پر زور دیا۔میاں ابوذر شاد نے کہا صنعتی علاقوں اور تجارتی مراکز میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب‘بہتر سکیورٹی اقدامات  سرمایہ کاری کو فروغ دینگے۔چیمبر عہدیداروں نے تجارتی علاقوں میں تجاوزات خاتمے کیلئے ڈی سی آفس کی کوششوں کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن