غازی ممتاز حسین قادری شہید عاشقانِ رسول کی آنکھوں کا تارا ہیں:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شہید ناموسِ رسالت غازی ممتاز حسین قادری شہید کے 9ویں سالانہ عرس مقدس کے موقع پر ان کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا غازی ممتاز حسین قادری شہید عاشقانِ رسول کی آنکھوں کا تارا ہیں۔ ان کے روشن کردار نے نوجوانوں کو سوئے حرم متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ناموسِ مصطفیؐ پر اپنی جان قربان کر کے اسلام دشمن قوتوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر توہینِ رسالت برداشت نہیں کر سکتا۔ امت مسلمہ میں غازی ممتاز حسین قادری شہید سے والہانہ محبت پائی جاتی ہے۔غازی ممتاز حسین قادری شہید نے مادہ پرستی کے ماحول میں وفائے رسولؐ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن