امریکی ریاست کیلیفورنیا میں معمول سے زیادہ بارش کی وجہ سے امریکا کے خشک ترین مقام ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کے نیچے نمکین پانی کی ایک جھیل بن گئی ہے سطح سمندر سے 282 فٹ نیچے شمالی امریکہ میںیہ سب سے کم بلندی پر بننے والی جھیل ہے نیشنل پارک سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اسے ایک انتہائی نایاب واقعہ قرار دیا گیا ہے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں سالانہ اوسطاً 2 انچ بارش ہوتی ہے لیکن گزشتہ چھ مہینوں میں وادی میں بارشوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ آس پاس کے پہاڑوں پربھی بارشیں ہوئی ہیں . نیشنل پارک سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال زیادہ بارشیں اگست میں ہوئی تھیں جبکہ نئے سال میں فروری کے دوران شدیدبارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں ‘بتایا گیا ہے کہ قریبی ریاستوں اور ملک کے مختلف علاقوں سے سیاح اس جھیل کی سیر کو آرہے ہیں جھیل کو ”بیڈ واٹربیسن “کا نام پانی میں سمندری نمکیاتی اجزاءکی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے پارک رینجرزکا خیال ہے کہ جھیل اپریل تک سیاحوں کے لیے قائم رہنے کا امکان ہے کیونکہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی اس صحرائی علاقے میں پانی کے ذخائرخشک ہونے لگتے ہیں . ڈیتھ ویلی میں کرائے پر کشتیاں اور کیمپنگ کا سامان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پارک رینجرز نے سیاحوں سے ضروری سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحوں کی دلچسپی کے لیے پارک انتظامیہ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کے ساتھ مارچ کے پہلے ہفتے میں ڈیتھ ویلی ڈارک اسکائی فیسٹیول منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.