مرگی کا دورہ پڑنے سے نہر پر کپڑے دھوتی خاتون ڈوب کر جاں بحق

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) نہرکنارے بیٹھ کرکپڑے دھونے کادوران مرگی کادورہ پڑنے کے باعث نہرمیں گرکر35سالہ خاتون گرکرجاںبحق ہو گئی۔ گزشتہ روزبستی کانجو دھریجہ پھاٹک سہجہ کی رہائشی 35 سالہ ثمینہ بی بی جوکہ مرگی کے مرض میں مبتلا تھی نہرکنارے بیٹھ کرکپڑے دھو رہی تھی کہ اسی دوران مرگی کا دورہ پڑنے کے باعث نہر میں گر کرڈوب گئی‘ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر ڈوب کرجاں بحق ہونے والی ثمینہ بی بی کی نعش نہرسے نکال کرتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر دی نیشن