فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرورگولڈن نے کہا ہے کہ مسلم تنظیم او آئی سی، عالمی تنظیم اقوام متحدہ سلامتی کونسل، انسانی حقوق کی تنظیموں کی صلاحتیں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، یہ ادارے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہیں غزہ کو امدادی قافلوں کی رسائی مکمل بند ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ، خوراک، پانی سمیت ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔