حسن رضا کی گریڈ 22 میں ترقی اسپیشل سیکرٹری دفتر خارجہ تعینات

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پیر کومتعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر، تبادلوں اور ترقی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان احکامات کے مطابق فارن سروس کے گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ سید حسن رضا کو گریڈ بائیس  میں ترقی دیکر وہیں پر سپیشل سیکرٹری بنادیاگیاہے ، ایف بی آر میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے قاسم خان خٹک کو تبدیل کرکے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیاگیاہے، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے نذیر احمدکو ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے غلام رسول انجم کو تین سال کی ڈیپوٹیشن مدت پر ان کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے محمد صلاح  الدین کو پاور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیاہے،آفس مینجمینٹ گروپ گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار عبدالحمید بلوچ کو ہاوسنگ اینڈ ورکس میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیاگیاہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے پیر کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن