لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو متنبہ کیا ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے زوال پذیر ہے،حکومت کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کرے ‘ ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن سکیم برآمد کنندگان کو 0% سیلز ٹیکس پر خام مال اور ان پٹس درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن اگر خام مال اور ان پٹس پاکستان میں بناتے ہیں تو ٹیکس عائد کیا جاتا ہے یہ ایک غیر معقول، خود کو تباہ کرنے والی پالیسی ہے ۔