لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل کے ان ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا بی سی سی آئی کی توجہ انڈین پریمیئر لیگ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔