نئے کنٹریکٹس پر مشاورت  صائم ایوب کو ترقی ملنے کا امکان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائینگے۔ بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے۔ صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے۔ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن