کامونکی:یونین کونسل عملے کی لاپروائی، جنم پرچیوں پر غلط اندراج،شہری پریشان

کامونکی(نمائندہ خصوصی)یونین کونسلوں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے سیکرٹریوں کی جانب سے جاری کی جانے والی پیدائش کی پرچیوں پر بچوں کے ناموں کا انگریزی میں اندراج کرتے وقت اکثر غلطیاں کی جا رہی ہیںجن کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔شہریوں کا کہناہے کہ پیدائش کی پرچیوں پر یونین کونسل کے اہلکاروں کی لاپرواہی یا نا تجربہ کاری کے باعث ناموں کی سپیلنگ غلط درج کی جاتی ہیں،جس کی وجہ سے نادرا میں ان پرچیوں کی تصدیق نہیں ہوپاتی اورانہیں اپنے بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ یا شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔نادرا کے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں،اور اس کو نادراسے باربار لمبی لائنوں میں لگ کر ٹوکن لینے پڑتے ہیں بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ نہیں بن سکتے ،انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اہلکار یونین کونسل کی غلطی قرار دے کر انہیں واپس بھیج دیتے ہیں اور یونین کونسل کے دفتر جانے پر وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوتی،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور یونین کونسل کے سیکرٹریوں کو تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پیدائش کی پرچیوں پربچوں کے ناموں کا درست اندراج یقینی بناسکیں ۔

ای پیپر دی نیشن