تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں:تسلیم اختر 

ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اینٹی انکروچمنٹ مہم میں مزید تیزی لانے اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سالڈ ویسٹ کولیکشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز و لوکل گورنمنٹ، سی اوز میونسپل کمیٹیز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ صفائی ٹیموں کی نگرانی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جائیں ، صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی پر گہری نظر رکھیں اور ضلع کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن