بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)ہاولنگر چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے چوری کی واردات میں اڈا گجیانی پر نامعلوم ملزمان دکان کی چھت میں نقب لگا کر 41 ہزار 5 سو روپے نقدی اور کریانہ کا سامان چوری کرکے لے گئے اور دوسری واردات میں علاقہ موسی بھوتہ میں فرنیچر کی دکان میں نقب لگا کر سامان چوری کرلیا۔تیسری واردات میں چک بالا آرائیں میں نامعلوم ملزمان محمد رشید کے جانور چوری کرکے رفوچکر ہو گئے۔