کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہر معاشرے کیلئے ضروری ،شیافق فردوس 

اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان میں برادر اسلامی ملک ملائشیا کے سفیر محمد شیافق فردوس بن حسب اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے یہاں کے موسم انتہائی خوشگوار ہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات بالخصوص گلگت ہنزہ ناران کاغان چترال سرسبزا شاداب اور انتہائی پرفضا ہیںکھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہر معاشرے کیلئے ضروری ہے سالانہ سپورٹس گالا کے انعقاد پر معروف انٹر نیشنل ہسپتال اور اسکی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ملائشین سفیر نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا معروف ٹائیگرز کرکٹ کی فاتح قرراپائے جبکہ سدیس اور یوسف شوکت نے ٹگ آف و ار کے ونر رہے اس موقع پر ایم آئی ایچ کے چیئرمین نصیر احمد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس گالاہ میں نمایاں کاکردگی دکھانے والوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ اختتامی تقریب سے قبل اپنے فن کا مظاہری دکھانے والی تائیکوانڈو کو ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا اور مستقبل میں ٹیم کی معاونت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن