یوتھ لیڈرشپ کانفرنس، ینگ لیڈرز کانفرنس 2024 کااختیار خود پرکے موضوع پرآغاز

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی یوتھ لیڈرشپ کانفرنس، ینگ لیڈرز کانفرنس (وائی ایل سی) 2024 کا آغاز آج ’’اختیار خود پر‘‘ کے متاثر کن موضوع کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کو قیادت، ذمہ داری اور سماجی اثرات کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ تقریب کا آغاز سکول آف لیڈرشپ کے معروف ٹرینرز کامران زیڈ رضوی اور فاطمہ کوثر علی کی زیرِ سرپرستی ہوا، جنہوں نے خود آگاہی، قیادت اور اجتماعی عمل کے ایک بدلے ہوئے سفر کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی ترانے اور ایک مؤثر ویڈیو کے بعد ’’مارک یور روٹس‘‘ کی سرگرمی شامل تھی، جہاں شرکاء نے اپنے شہروں کو دیوار پر نشان لگا کر تنوع اور ہم آہنگی کا جشن منایا۔ ای بی ایم کی نمائندہ زوہا منزر (اسسٹنٹ منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن) نے ’’ای بی ایم کا اختیار کیا ہے؟‘‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن