بی آئی ایس پی ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ‘ دفاتر کو تالے 

ملتان( سماجی رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین نے ڈپٹی ڈائریکٹر  جاوید بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا  جس میں وجاہت گیلانی عامر سعید  مینا زیدی ،ناصرہ بتول، آمنہ خالد، ندیم محمد، نعمان احمد، خرم ،حافظ ساجد، فاروق احمد، حسن رضا  ،شہزاد،  سید بلال شاہ، زاہد علی نے شرکت کی ملازمین نے دفتر کو تالے لگا کر کام بند کر دیا.مظاہرین نے مطالبہ  کیاکہ سکیل 1 سے 19 تک کے ملازمین کو فل فور پروموشن دی جائے پنشن اور میڈیکل فنڈز ہمارے لیے مختص کیے جائیں۔ وفاقی وزیر  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری ہمارے جائز مطالبات پورا کریںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین نے زون آفس رشیدآبادملتان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن