کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا مین واٹر پمپ فرید اسکوائر بیکری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 17سالہ آیان ملک زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔اس حوالے جوہر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بیکری پر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔دری اثنا صدر لکی اسٹار ایٹریم مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 27سالہ شائستہ خان کے نام سے کی گئی جس کے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکی ۔