سکھر،ریلوے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن 

سکھر(نامہ نگار )ریلوے انتظامیہ نے ادارے کی قیمتی اراضی پر قائم تجاوزات، رہائش گاہیں غیر متعلقہ افراد سے واگزار کرانے کے لئے انسدادِ تجاوازت آپریشن شروع کردیا. پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریلوئے افسران نے  ایس ایس پی دفتر کے سامنے کارروائی کرتے ہوئے کوارٹروں کو خالی کرایا ، کوارٹروں میں رہائش افراد کا کہنا تھا کہ ہم لوگ کئی سال سے رہائش پذیر ہیں انہو ں نے الزام عائد کیا کہ ریلوے افسران اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے بے گھر کرنے پر تلی ہوئی ہے ،دوسری جانب ریلوے افسران کا کہنا تھا کہ ہم لوگ نہیں چاہتے کہ کسی کا گھر یا آشیانہ اجڑے تاہم کسی اور کے نام پر کوئی اور رہائش پذیر ہو یہ کسی صورت درست نہیں، جس کے نام پر کوارٹر الاٹ ہوگا اسے دینگے کسی سے زیادتی نہیں ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن