مری (نامہ نگار خصوصی )مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیئے جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر کی جانب سے جی پی او چوک مال روڈ پر زبر سدت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی جن میں عاشقان صحابہ کے ساتھ سیاح بھی شامل تھے ۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ یہ احتجاجی پروگرام اتنا پر امن تھا کہ نہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی نہ سیاح فیملیاں متاثر ہویں بلکہ سیاحوں بھی اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتے رہے۔