پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار امید، قربانی اور نیکی کے جذبے کی علامت ہے، جو ہمیں باہمی محبت، رواداری اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا پیغام دیتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ہمارا آئین اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق اور مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے  نظریے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بنیادی اصولوں کے عین مطابق ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ایوان بالا نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی عمل میں لائی ہے اور آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔  

ای پیپر دی نیشن