ایسٹر کی خوشیوں میں مسیحی برادری کیساتھ ہیں،مشترکہ بیان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسیحی برادری کو ایسٹرکی خوشیاں مبارک ہوں،گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری،ممبرپنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک، انچارج پیپلز سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری اور مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے گڈفرائیڈے اور ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی بھائیوں کو انکے مذہبی تہوار کے موقع پرہماری طرف سے نیک تمنائیں ہیں۔ سیدنیئر حسین بخاری کاکہنا تھا کہ مسیحی برادری ہمیشہ ہراول دستے کاکردار اداکرتی رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن