\مون سون سیزن ،تمام واساز ہنگامی بنیادوں پر ڈرینز ،سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کریں:طیب فرید 

لاہور(خبرنگار)حکومت پنجاب کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں واسا پنجاب کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے تیسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید نے کی جبکہ ویبنار کی صورت میں ہونیوالے اس اجلاس میں ایم ڈی واسا لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، صفائی کی سرگرمیاں، مشینری کی دستیابی اور ریونیو کولیکشن کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام واساز نے ڈی جی واسا پنجاب کو اپنے اپنے شہروں میں جاری تیاریوں، درپیش چیلنجز اور دستیاب وسائل سے آگاہ کیا۔ طیب فرید نے کہا تمام واساز ہنگامی بنیادوں پر ڈرینز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن