میانوالی: ٹرک اورمزدا کے تصادم میں 2نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

میانوالی(نامہ نگار) ہرنولی موڑ پر دانش اسکول کے قریب علی الصبح ٹرالر اور منی ٹرک میں تصادم میں مظفرگڑھ کے دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ نوجوان مظفرگڑھ سے ٹرک پر سبزی پشاور فروخت کرنے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے نعشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاہے جبکہ تھانہ ہرنولی پولیس جائے حادثہ پر مصروف تفتیش ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن