راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں گزشتہ شب پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب ایس پی کے عہدہ پر ترقی پا کر راولپنڈی سے ٹرانسفر ہونے والے ایس پی اثر علی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز تعینات ہونے والے ایس پی سردار بابر ممتاز کے اعزاز میں منعقد کی گئی، تقریب میں سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی،ایس پی سردار بابر ممتاز اور چوہدری اثر علی کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دئیے گئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے، یقین ہے کہ افسران بطور ایس پی مزید محنت اور دلجمعی سے کام کریں گے، ایس پی سردار بابر ممتاز اور چوہدری اثر علی کی راولپنڈی پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں