ڈرون کے ذریعہ منشیات کی سپلائی ناکام ‘کار سوار ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد پولیس نے ڈرون کے ذریعے ہیروئن کی سپلائی کرنے والے کار سوار ملزم عدیل کو دوران چیکنگ منشیات اور ڈروں کیمرے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدیل بارڈر ایریا میں منشیات کی ترسیل کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کرتا تھا۔ ڈیفنس سی پولیس نے منشیات فروش سرفراز کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔ ملت پارک پولیس نے اتحاد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خرم کو گرفتار کرکے 2کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خرم ملت پارک کے گلیوں اوربازاروں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن