گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)یوم امیر المومنین حضرت علی ؓ کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوسوں،مجالس کے انتظامات اور ماہ مقدس میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی زیرصدارت منتظمین مجالس و جلوس بسلسلہ یوم علی ؓ کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس، جلوسوں اور مجالس کے ا نتظا ما ت کو حتمی شکل دینے اور محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔