وزیر منصوبہ بندی کا بیجنگ میں آئی سوفٹ سٹون انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا دورہ 

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں آئی سوفٹ سٹون انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی جدید ترین مصنوعات، سروسز اور ٹیکنکل سولیوشنز پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں فریقین نے آئی ٹی کے شعبے میں مستقبل میں تعاون اور نفاذ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں احسن اقبال نے  دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاور چائنہ کے انجینئرز کی وفات پر بیجینگ میں اظہار تعزیت  کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاور چائنہ کی انتظامیہ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز سی پیک کے منصوبے کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن