اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کرم ایجنسی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں غذا اور ادویات کی قلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات افسوسناک ہے۔ مقامی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ادویات اور سرجیکل آلات نہ ہونے سے بچوں کے علاوہ کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کرم ایجنسی راستوں کی بندش سے مقامی آبادی کو ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، مرکزی شاہراہیں کھول کر انہیں محفوظ نہ بنایا گیا تو خطے میں بڑے پیمانے پر سانحات جنم لے سکتے ہیں۔