ارسلان قتل کیس، بے بس والد کی وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل 

  بیول (نامہ نگار )ارسلان قتل کیس بے بس والد کی وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ارسلان قتل کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر مقتول کے والد محمد آصف ہاشمی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے انہوں نے بیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کیس میں جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے اور بااثر ملزمان کے خلاف کوئی مثر کارروائی نہیں ہو رہی محمد آصف ہاشمی نے بتایا کہ 25 جنوری کو پولیس نے سعد نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس نے دورانِ تفتیش حماد، ہارون اور غنی پٹھان کے نام اگل دیے۔ پولیس نے غنی پٹھان کے علاوہ تمام ملزمان کو گرفتار تو کیا مگر بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا سعد نے پولیس کو بتایا کہ جس رات ارسلان کو قتل کیا گیا، اس رات وہ اور دیگر ملزمان موقع واردات سے چند گز کے فاصلے پر موجود تھے اور انہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی پولیس کو اسی مقام سے پستول کے خول بھی ملے تھے مزید برآں حماد سے تیس بور کا پستول برآمد ہوا جبکہ ارسلان کا قتل بھی تیس بور پستول سے ہی کیا گیا تھا محمد آصف ہاشمی نے انکشاف کیا کہ غنی پٹھان ابھی تک فرار ہے اور دیگر ملزمان کو تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض چھوڑ دیا ہے وہ اب تک پانچ مرتبہ ڈی ایس پی گوجرخان دو بار آر پی او راولپنڈی اور ایک مرتبہ ایس پی صدر کو درخواست دے چکے ہیں۔ تمام افسران نے تفتیشی کو واضح ہدایات دیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے مگر اس کے باوجود تفتیشی افسر کوئی کارروائی نہیں کر رہا اور میں ایک غریب آدمی ہوں مجھے انصاف نہیں مل رہا میری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے یا ایماندار تفتیشی آفیسر تعینات کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن